جام نگر، 26 ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)متاثر کن پٹیل کمیونٹی کی حمایت پر نظریں گڑائے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے گجرات کے پاٹیدار اکثریتی علاقوں میں آج انتخابی مہم کا آغازکیا۔ گجرات میں، اس سال کے اختتام پر انتخابات ہونے ہیں۔پارٹی کی اسٹوڈنٹ یونٹ این ایس یوآئی کے کچھ ارکان نے گاندھی کے آج صبح جام نگر سے راجکوٹ روانہ ہونے کے دوران ان کااستقبال کیاہے ۔کانگریسی لیڈرنے این ایس یوآئی کے ارکان سے گجرات میں کانگریس کو اقتدار لانے کے لیے سخت محنت کی اپیل کی۔ریاست اور مرکز کی بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو ان کی حکومت گجرات سے کام کاج کرے گی نہ کہ دہلی سے آنے والے احکامات پر عمل کرے گی۔راستے میں جام نگر کے پھلا گاؤں میں مقامی لوگوں نے’’جے پاٹیدار، جے سردار‘‘ کے نعروں سے ان کااستقبال کیا۔ لوگ ان نعرے کی ٹوپی بھی پہن رکھے ۔آج گاندھی کے چارروزہ دورے کا دوسرا دن آج ہے۔ وہ دھول اور ٹنکرارا سمیت کئی گاؤں اور شہروں پر جائیں گے، جہاں پٹل کمیونٹی کی اچھی تعداد موجود ہے۔کانگریس امید رکھتی ہے کہ اس سال کے بعد مجوزہ اسمبلی انتخابات میں اسے اہم ووٹ بینک کی حمایت حاصل ہوگی۔دورے کے پہلے دن، پٹیل ریزرویشن تحریک کے رہنما، ہارڈک پٹیل نے انہیں مبارکباد دی۔گاندھی کے دوارکا پہنچنے پر کل پٹیل نے ٹویٹ کیاتھاکہ گجرات میں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کا دل سے استقبال ہے۔ہاردک پٹیل نے پہلے اشارہ دیا تھا کہ او بی سی کوٹے کے تحت پٹیل برادری کوریزرویشن کے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے وہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت پر غور کر سکتے ہیں۔گاندھی نے دوارکا سے جام نگر تک میں مہم کے دوران نوٹ بندی، جی ایس ٹی، زراعتی پالیسیوں اور ترقی کے گجرات ماڈل جیسے مسائل پروزیر اعظم نریندر مودی پرحملہ کیاتھا۔